Wednesday, September 24, 2014

سندھی زبان

 سندھی زبان کے بارے میں کچھ باتیں سندھی طالبعلموں،  دانشوروں ،  لیڈروں اور سندھی میݙیا کے گوش گذار کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ توجہ کریں گے۔


 ۔1۔  پی ٹی وی نیوز پر سندھی زبان کو وقت بالکل نہیں دیا جاتا، پی ٹی وی ہوم پر سندھی کو معمولی سا وقت ملتا ہے۔ سندھی زبان کا وقت بڑھایا جائے۔ ہر سرکاری اور نجی ٹی وی چینل پر سندھی زبان کا معقول  وقت مقرر کیا جائے۔
۔2۔ پاکستان کے سی ایس ایس میں اردو ایک اختیاری مضمون ہے۔  لہذا سکولوں میں میٹرک اور ایف میں اردو کو اختیاری قرار دیا جائے،۔ بچوں کو پرائمری میں تین تین زبانوں سندھی، اردو اور انگلش کی تعلیم معصوم بچوں پر ناجائز بوجھ ہے. یاد رہے کہ بھارت کے میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی میں صرف دو زبانیں لازمی ہیں۔ مادری علاقائی زبان اور انگریزی۔ تیسری زبان ہندی بھارت کے سکولوں میں لازمی نہیں ہے۔ پاکستان میں اردو لازمی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
۔3۔ پاکستان میں پہلے کرنسی نوٹ پر اردو اور بنگالی دونوں زبانوں میں تحریر ہوا کرتی تھی۔  ہمسایہ ملک بھارت میں کرنسی نوٹ پر سندھی عبارت بھی تحریر ہوتی  ہے۔ لہذا پاکستان کے کرنسی نوٹ پر سندھی میں عبارت تحریر کی جائے۔
۔4۔ ہمسایہ ملک بھارت میں سی ایس ایس سندھی میڈیم  بھی ہوتا ہے۔  پاکستاں میں بھی سندھی میڈیم سی ایس ایس شروع کیا جائے۔
۔5۔ قومی سنجاپ کارڈ کی طرح پاسپورٹ بھی سندھی زبان میں جاری کیا جائے۔ سمارٹ کارڈ اور نائیکوپ بھی سندھی میں جاری کیے جائیں۔ 

No comments:

Post a Comment